‘بھارت کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے’

بھارت
Loading...

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی عارضی رکنیت ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے بھارت کی نامزدگی میں حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے ارمانوں کا خون کیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے انڈیا کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کی رکنیت ملنے سے مظلوم اور قانون پسند انسانوں کو اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر کی جانب سے منفی پیغام ملا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں، اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کی دھجیاں اڑانے والے انڈیا کی یہ کامیابی افسوسناک ہے۔ درحقیقت تحریک انصاف کی حکومت نے بھارت کی نامزدگی میں حمایت کرکے پاکستانی اور کشمیری عوام کے ارمانوں کا خون کیا۔

Loading...

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انڈیا کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا مودی کے یاروں کی مہربانی ہے۔ بھارت کے مقابلے میں متبادل نامزدگی کی کوششیں نہ ہونا سفارتی محاذ پر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی اقدامات کے بعد یہ عہدہ بھارت کو ملنا اقوام متحدہ کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جتنا زور ملک میں اپوزیشن کے خلاف تنقید پر لگاتے ہیں، اگر وہ مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کرتے تو بھارت کا راستہ روکا جا سکتا تھا۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں