کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔

کرونا کیسز میں کمی آئی ہے لیکن احتیاط نہیں چھوڑنی، اسد عمر

آج کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔

اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، آج کے دن کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی، میں آج  کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دینے کاعزم دہراتا ہوں۔

Loading...

 وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خودارادیت اقوام متحدہ اور عالمی قوانین سے تسلیم شدہ ہے، کشمیری ہندوتوا نظریہ والی بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حصول انصاف کی لڑائی میں ان کے ساتھ ہے،  کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں