عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب
Loading...

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالاضحی کیلئے جاری ایس او پیزپر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جیناسیکھنا ہو گا، کورونا کب تک رہے گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

کشمیریوں کو ایک دن ضرور انصاف ملے گا، وزیراعظم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے، عیدالاضحی پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں‌کی جائے گی، عوام عمل درآمد یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں