صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی کے جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ

صحت انصاف کارڈ
Loading...

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحت انصاف کارڈ پر پی ٹی آئی پارٹی جھنڈے کی تشہیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا صحت انصاف کارڈ پر کیا چیز ہے ؟ یہ جھنڈا ہے نا کسی کا ؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عوامی پیسے سے کوئی اپنی تشہیر نہیں کرسکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکشن کے دور میں آیا وہ خاص وقت کے حساب سے تھا۔

Loading...

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے میرا ضمیر کبھی راضی نہیں ہوگا، وزیراعظم

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب جس کا دفاع نہیں کر سکتے اس کا دفاع نہ کریں، قانون تو سب کیلئے برابر ہے جو دوسرے کیلئے غلط ہے وہ ان کیلئے بھی غلط ہے، وزارت یہ کہہ رہی ہے کہ وزیر نے یہ خلاف ورزی کی۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں