موٹروے زیادتی کیس: مرکزی ملزم عابد اب تک قانون کی گرفت سے باہر

مرکزی ملزم عابد
Loading...

ننکانہ صاحب: گجر پورہ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی شیخوپورہ اور قصورکے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی ملہی جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پرانا ننکانہ میں اپنی سالی کشور بی بی سے ملنے آیا تھا، ملزم عابد رائے بلار پارک میں سالی کشور سے بیوی بشریٰ کے متعلق پوچھ رہا تھا کہ اہل محلہ نے 15 پر کال کرکے پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع دی لیکن حسب روایت پولیس 25 منٹ تاخیر سے پہنچ

عینی شاہدین کا کہنا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب عبدالخالق صرف 3 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو کالر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کو بتایا کہ یہ عابد علی ہے۔

Loading...

بھارتی ریاستی دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دفتر خارجہ

کالر کی آواز سنتے ہی مرکزی ملزم عابد علی پولیس کے ہاتھوں سے نکل گیا حالانکہ پولیس اور ملزم کا درمیانی فاصلہ صرف 10 فٹ کا تھا جب کہ تھانہ سٹی اور رائے بلار بھٹی پارک کا درمیانی راستہ صرف 5 منٹ کا ہے۔

پولیس ملزم کو تو قابو نہ کرسکی لیکن عابد کی سالی کشور اور 2 سالوں کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی جب کہ عابد کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی بے سود رہا۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں