اسلام آباد کی ایلیٹ کلاس قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستانی ہائی کمیشن
Loading...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد سے متعلق کیسز کے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی طاقتور ایلیٹ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے اور یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی۔

اسلام آباد میں جرائم، گمشدگیوں اور زمینوں پر قبضوں کے بڑھتے کیسز پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں زمینوں پر قبضوں کے جرائم کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، رپورٹس بتارہی ہیں کہ سسٹم کس طرح کرپشن زدہ ہوچکا اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے حکم نامے میں کہا کہ اسلام آباد کی طاقتور ایلیٹ قانون کی دھجیاں بکھیرنے کی براہ راست ذمہ دار ہے، یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ ریاست عام شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی، شہر میں امن وامان کی خوفناک صورتحال ناقابل برداشت ہے۔

loading...

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، جاوید اقبال

عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، شہریوں کا نظام انصاف پر سے اعتبار اٹھتا جارہا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بناکر شہریوں کا اعتماد بحال کرے۔

عدالتی حکم کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے اپنی رپورٹ میں ملزمان کی تفتیش اور پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف کیا۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں