آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (19th September 2020)

Loading...

حمل
آپ جس غلطی کی وجہ سے اپنا اتنا بڑا نقصان کر چکے تھے۔ اس کو کیوں بار بار دہرا رہے ہیں۔ اللہ کے واسطے باز آ جائیں اور توبہ کرکے سیدھا راستہ پکڑیں۔

ثور
ایک بھی ایسی الجھن اور پریشانی دکھائی نہیں دے رہی جو وجہ نقصان بن سکے۔ بلاوجہ کا ڈپریشن ہے جوصرف صدقہ دینے سے ہی ختم ہو جائے گا۔

جوزہ
آپ کی مشکل کیسی بھی کیوں نہ ہو۔ اس کا حل آج نکل آئے گا۔ آپ جس بھی مقصد کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔ بس اس کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

سرطان
جو لوگ اپنے لئے تبدیلی چاہتے تھے۔ اب وہ بالکل اس کے قریب ہیں تیار ہوجائیں۔ کسی وقت ب ھی اس حوالے سے خوشخبری مل سکتی ہے۔ ان شاءاللہ

اسد
آج آپ نے پھر اگر دوبارہ کسی انجان شخص کا اعتبار کیا تو بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اس لئے وارننگ ہے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

سنبلہ
کیوں پریشان ہیں۔ اللہ بڑا مہربان ہے۔ وہ آپ کو اس مشکل سے نکال دے گا جس کے لئے آپ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ آج بڑا اہم دن ہے۔

Loading...

میزان
آپ کے لئے اب اہم معاملے سے نکلنے کی اچھی خبر ہے۔ بیماری بندش و دیگر اثرات سے نجات ملے گی اور جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے پروگرام بنا سکتے ہیں۔

عقرب
آج کافی عرصے کے بعد مشتری نے زائچے میں آکر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ یہ عزت دولت اور شہرت کی نشانی ہوتی ہے۔ سب میں بہتری ہو سکتی ہے۔

قوس
آپ بہت جذباتی اور غصے والے ہیں۔ جس کی وجہ سے اپنا نقصان خود ہی کر بیٹھے ہیں۔ اس وقت صرف کثرت سے درود شریف پڑھا کریں۔ اس سے مسئلہ حل ہو گا۔

جدی
جن افراد نے اپنے لئے الگ گھر لینے یا گھر میں ہی اپنا الگ طریقے سے رہنے کا پروگرام بنایاہے۔ لگتا تو یہ ہے کہ وہ اس میں کامیاب رہیں گے۔ آج شام تک خبر اہم ہے۔

دلو
ان دنوں آپ کے ہاتھ میں غیر متوقع انداز سے مال لگ سکتا ہے اور آپ کے لئے بڑی ضرورت پوری ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے اچھی خبر ہے۔

حوت
جو لوگ کسی غیر کے ساتھ مل کر اپنوں کو تنگ کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں وہ توبہ کریں اگر باز نہ آئے تو یہ چال ان کے خلاف ہی چلی جا سکتی ہے۔

(Visited 182 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں