لندن میں زیر علاج ہوں جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین

جہانگیر
Loading...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ذاتی حیثیت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شوگر اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو تمام دستاویزات سمیت طلب کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز علی ترین نے ایف آئی اے کو بتایا کہ والد کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہوں اور ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت درکار ہے۔

اب جہانگیر ترین نے بھی ایف آئی اے کو اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہوں، ذاتی طور پر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہو سکتا۔

Loading...

اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب روکنے کیلئے وفاقی حکومت میدان میں آ گئی

پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کو یہ بھی لکھا کہ سوالات کے جواب کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔

رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں