بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے پاکستان کو خبردار کردیا

بنگلہ دیش

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک ٹی 20 ہرایا ہے، پاکستان کو بھی ہراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ کوچز نے پاکستان جانے سے منع کردیا تھا، مجھے پاکستان جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ میں جائیں گے تو فوکس سیکیورٹی سے ہٹ کر کھیل پر ہوگا، میں پورے اعتماد کے ساتھ پہلی بار پاکستان جاؤں گا، پاکستان ٹی 20 کی نمبر ایک ٹیم ہے، اچھا کھیلے تو ہراسکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ مشفیق الرحیم کا پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ذاتی ہے، وہ جاتے تو بنگلہ دیش کی ٹیم اور اچھا کھیل پیش کرتی۔

رسل ڈومنگو نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہوئی ہوگی، حیران ہوں کہ ان فارم محمد عامر کو پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز 24، 25 اور 27 جنوری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں مسلسل شکستوں کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے، بنگلہ دیش اور ہمیں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لاکر اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں فیورٹ پاکستان کو کہہ سکتے ہیں نہ بنگلہ دیش کو کہہ سکتے ہیں، ہم ٹی ٹوینٹی میں لگاتار میچ ہارے ہیں۔

(Visited 19 times, 1 visits today)

Comments

comments

بنگلہ دیش,

اپنا تبصرہ بھیجیں