“میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کون کس کو قتل کرے گا…!

میرے پاس تم ہو اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا مقبول ترین ڈرامہ ہے۔ اس ڈرامے نے مقبولیت کے بہت سے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جہاں اس ڈرامے کا ذکر نہ چل رہا ہو. اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا یہ سب سے مقبول ترین ڈرامہ ہے.

میرے پاس تم ہو میں اداکاروں اور اس ڈرامے کی اسٹوری نے لوگوں پر ایک سحر طاری کر دیا ہے۔ جاندار کہانی کاسٹ کی شاندار اداکاری کی وجہ سے اس ڈرامے کی ہر قسط سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنتی رہی ہے۔ مقیول ترین ڈرامہ سیریل اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور ناظرین اپنے پسندیدہ ڈرامے کی آخری قسط کے لیے بے چین ہیں، اس ڈرامے کی آخری قسط کو گرینڈ فنالے کی طرح پیش کیا جارہا ہے۔

اس ڈرامے کی آخری قسط اس ہفتے 25 جنوری کونشر کی جائے گی اور اس کا دورانیہ 2 گھنٹے کا ہوگی۔ لوگوں نے اس کی آخری قسط کے متعلق دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ہر کوئی اپنے اپنے اندازے لگا رہا ہے.

اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس ڈرامے کے پروڈیوسر نے ڈرامے کی آخری قسط کو سینما گھروں میں بھی دکھانے کا اعلان کیا ہے. یہ اعلان اے ار وائے ڈیجیٹل کے فیس بک پیج پر کیا گیا.

اس ڈرامے کو مشہور رائٹر خلیل الرحمن نے لکھا ہے اور اس کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے. ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، آئزہ خان، اور عدنان صدیقی ہیں. اس کے علاوہ سویرا ندیم،حرا مانی اور مہربانو بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں.

اس ڈرامے کا آغاز ہمایوں سعید کے کردار سے ہوتا ہے. ہمایوں سعید کا نام دانش ہے. دانش اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے دانش کی بیوی کا کردار عائزہ خان نھبا رہی ہیں عائزہ خان کا نام مہوش ہے.

دانش اور مہوش کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام نام رومی ہے دانش اپنی فیملی سے بہت محبت کرتا ہے اور ہر حال میں اپنی بیوی اور بچے کو خوش رکھنا چاہتا ہے جبکہ اس کی بیوی ہمیشہ امیر ہونے کے خواب دیکھتی رہتی ہے اور مہنگی مہنگی خواہشات کرتی ہے.

ایک روز مہوش اہنے دوست مہر بانو کے بھائی کے باس شہوار (عدنان صدیقی) سے اچانک ملتی ہے ، جس کے بعد ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے وقت گزرنے کے بعد شہوار مہوش کو اپنے دفتر میں کام کرنے کی آفر دیتا اور مہوش یہ آفر قبول کرلیتی ہے.

‘میرے پاس تم ہو’ میں کن دو لوگوں کا قتل ہوگا؟

شہوار اور اس کی دولت سے متاثر ہونے والی مہوش اپنے شوہر دانش کو دھوکہ دیتی اور اس سے طلاق لےکر شہوار کے ساتھ چلی جاتی ہے لیکن وہ مہوش کے ساتھ شادی نہیں کرتا ۔

ایک روز جب یہ دونوں شادی کرنے ہی جارہے تھے تب شہوار کی پہلی اہلیہ امریکا سے پاکستان واپس آجاتی اور شہوار کو گرفتار کروا دیتی ہے اور مہوش کو تھپڑ مارتی اور گھر سے نکال دیتی ہیں۔

اس کے بعد مہوش کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا اور وہ ہمایوں سعید سے معافی مانگ کر اس کے پاس واپس جانے کی خواہش مند ہوجاتی ہے۔

دوسری طرف دانش اپنے بیٹے کو بورڈنگ اسکول بھیج دیتا جہاں اس کی ملاقات اس کی ٹیچر ہانیہ سے ہوتی ہے، جو دانش کو پسند کرنے لگتی۔ دانش اپنا گھر پیچ کر سارا پیسہ اسٹاک ایکسچینج میں لگا کر شہوار انڈسٹری کے شیئرز خرید لیتا جس سے اسے خوب کامیابی ملی جس کے بعد اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس نے کاروبار شروع کردیا۔

جہاں مداحوں کو اس ڈرامے کی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں اس بات کا تجسس بھی بڑھ رہا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے.

کیا مہوش آخری قسط میں مہوش خودکشی کر لےگی ؟

کیا دانش شہوار کو مارے گا ؟

کیا دانش ہانیہ سے دانش شادی کرلے گا ؟

کیا ڈرامے کے اختتام میں دانش مر جائے گا ؟

کیا دانش آخر میں مہوش کو معاف کرے گا ؟

ان سب سوالوں کے ضواب کے لیے سب ہی ڈرامے کی آخری قسط کے منتظر ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ ہوتا کیا ہے….

(Visited 121 times, 1 visits today)

Comments

comments

’میرے پاس تم ہو,

اپنا تبصرہ بھیجیں