بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر کی آبادی کو10 گنا کم ظاہر کردیا

کشمیر

سری نگر : بھارتی وزارت داخلہ نے ویب سائٹ پر مقبوضہ جموں، کشمیر اور لداخ کے غلط اعدادوشمار بتائے ہوئے کشمیرکی آبادی کو10 گنا کم ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کشمیر دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر مقبوضہ کشمیرکی آبادی کودس گنا کم ظاہر کردیا اور مقبوضہ جموں اور لداخ سےمتعلق بھی غلط اعداد و شمارظاہر کئے گئےہیں ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر پر قابض بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ایک سو انہتر روزسے کرفیو مسلط کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے باعث تجارتی سرگرمیاں کاروباری مراکز اور اسکول بند ہیں اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بدستور بند ہے۔

loading...

بارہ مولا، شوپیاں سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسزنےنام نہاد آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیااوردواؤں کا بحران سنگین ہوگیا۔

بھارت کے یوم جمہوریہ سے پہلے سیکورٹی مزیدسخت کردی گئی ہے اور وادی میں اضافی دستے تعینات کردئیے گئےہیں جبکہ آسیہ اندرابی، یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدموں کے خلاف درخواستوں کی سماعت تیرہ مارچ کو ہوگی۔

دوسری جانب مودی سرکارنے کشمیرمیں مظالم کیخلاف آوازاٹھانے والے اور بطور احتجاج استعفیٰ دینے والے سابق سرکاری افسر گوپی ناتھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

کشمیر,

اپنا تبصرہ بھیجیں