سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس کلیم امام کا تبادلہ روک دیا

کلیم امام
Loading...

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو آئی جی سندھ کے تبادلے سے روک دیا۔

آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو آئی جی سندھ کے تبادلے سے روک دیا۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Loading...

عمران صاحب ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے، مریم اورنگزیب

عدالت نے ریمارکس میں کہا آئی جی کو ہٹانے سے پہلے وفاق سے مشاورت نہیں کی گئی، سندھ حکومت قانون کے مطابق وفاق سے مشاورت کر کے فیصلہ کرے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں