4 دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان
Loading...

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں، غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 4 دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے، مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔

Loading...

شریف کے ترقی کرتے پاکستان اور نئے پاکستان کا فرق پتہ چل گیا، مریم اورنگزیب

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے، عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7 ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا، آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں