اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر 64 اراکین کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 64 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کر دی۔ اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25، پنجاب اسمبلی کے 24، سندھ اسمبلی کے 10 اراکین کی رکنیت بحال کی ہیں۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

4 دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیں نے وفاقی وزرا فواد چودھری، نورالحق قادری، راجا پرویز اشرف، زرتاج گل، فرخ حبیب اور طارق بشیر چیمہ کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔ اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، 254 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

خیال رہے الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین رکنیت معطل کی تھی۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

الیکشن کمیشن,

اپنا تبصرہ بھیجیں