ایک سال پرانا کھانا کھانے والے شخص کی کیا حالت ہوئی….؟

کھانا

لندن : برطانوی شخص نے 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایک سال سے دفن کھانا نکال کر کھالیا۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اپنی سالگرہ گزشتہ سال سے زیادہ یادگار بنائے اور اس کے لیے مختلف طریقوں سے جشن کی تیاری کی جاتی لیکن کچھ افراد اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ایسے عجیب و غریب کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر یارکشائر سے تعلق رکھنے والے شخص میٹ نوڈن نے اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے زمین میں 14 ماہ قبل دفن کیے گئے کھانا نکال کر کھا لیا۔

میٹ نوڈن نے معروف فاسٹ فورڈ ریسٹورنٹ مکڈونلڈ سے یہ کھانا 2018 میں منگوایا تھا جس میں فرائز، برگر اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔

برطانوی شہری نے اس کھانے کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھوڈ کر دفن کردیا اور دو ماہ بعد 40 ویں سالگرہ پر اسے نکال کر کھانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا اور دوبارہ دفن کردیا اور اب 41 ویں سالگرہ پر اس کھانے کو نکالا اور مکڈونلڈ میں جاکر کھایا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اپنی بیوی کی باقیات کے ساتھ رہنے والا انوکھا شخص….

غیر ملکی میڈیا کے مکطابق برطانوی شہری نے بتایا کہ وہ یہ کھانا کھانے سے بیمار نہیں ہوا، البتہ غذا کافی خطرناک ہوچکی تھی، فرائز میں پھپھوندی لگ گئی تھی جبکہ ملک شیک بھی آٹے کی طرح گاڑھا ہوگیا تھا اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہوچکی تھی جبکہ برگر میں نم ہوچکا تھا۔

برطانوی شہری نے بتایا کہ چیزوں کا ذائقہ تھوڑا خراب ہوچکا تھا لیکن میں یہ سب کھا کر ذرا بھی بیمار نہیں ہوا اور میں ایسے چیلنجز اسکول کے زمانے سے پورے کرتے آرہا ہوں۔

(Visited 156 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں