آپ کا دن کیسا گزرے گا ؟ – (20th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
20 فروری جمعرات۔

حمل

آج حالات ملے جلے ہونگے۔ بعض امور میں ملی جلی خبریں سن سکیں گے۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آسکتا ہے۔ نئے کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ مشکلات آسان ہو سکیں گی۔

ثور
اعتماد کا جذبہ اور تخلیق میں حرکت کا رجحان پیدا ہوگا۔ آپ خود کو ترقی کی جانب اشارہ کرتی روشنی کی طرف بڑھائیں گے۔ اپنی طبیعت کے خلاف کسی بھی جانب غیر متوازن تبدیلی نہ لائیں۔

جوزا
کام تیزی سے مکمل ہو سکے گا۔ مسائل کا مثبت اور بہتر حل مل سکے گا۔صبر و تحمل اور ہمت سے کام لینے سے معاملات جلد ہی بہتر ہو سکیں گے۔ اگر جلد بازی سے کام لیا گیا تو پریشانی میں اضافہ ممکن ہے۔

سرطان
بعض منصوبوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ مالی لین دین کرتے وقت خاص احتیاط برتیں۔ ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ مثبت منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

اسد
کسی نئے اور دلچسپ شخص سے کسی سماجی فنکشن میں ملاقات ہوگی۔ کسی پرائیویٹ کام میں فائدہ ہو سکے گا۔ اس میں مصروفیت کی وجہ سے تنظیم بھی عمل میں آئے گی۔

سنبلہ
آج دوسرے افراد آپ کی سوچ کے مخالف ہونگے لہٰذا دماغ کو ٹھنڈا رکھیں اور صبر سے کام لیں ہو سکتا ہے کہ کسی مقصد کے حصول کیلئے نئی راہ مل جائے۔

میزان
آج قوت عمل اور قوت آفرینی میں کافی اضافہ رہے گا اور بہتر وقت ہوگا کہ آپ تخلیقی امور میں تجدیدی مصروفیات رکھیں یا کسی ٹیم ورک میں حصہ لیں ۔ مالی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

عقرب
آج کے دِن طبیعت میں خاصا جو ش و خروش رہے گا کیونکہ کسی محبوب کے ساتھ جوشیلے مزاج سے گفتگو جاری رہے گی۔ اس میں اچانک اضافہ کی تدابیر سمجھ میں آئیں گی۔

قوس
کچھ حیران کن خبریں اور تبدیلیاں درپیش ہونگی تاہم فوقیت آپ کے ذاتی نوعیت کے امور کو ہی حاصل رہے گی۔ رقم اور محبت کے امور میں مثبت طور پر کامیابی ہوگی۔

جدی
آج دِن کی ابتداءمیں تشویش اور گھبراہٹ رہے گی اور کوئی گھر کا فرد درد سرکا باعث بن کر پریشانی پیدا کرے گا۔ باقی دِن آپ خوشگوار گزار سکتے ہیں۔ آپ کسی دوست کیساتھ وقت گزار سکیںگے۔

دلو
اہم کاروباری ڈیل طے ہوگی جو مستقبل قریب میں فائدہ دے گی جس سے مالی مسائل کا خاتمہ اور کاروباری امور میں وسعت کا امکان ہے۔ معاملات میں ڈپلومیسی اپنائیں۔

حوت
رومانس سے متعلقہ امور میں ذاتی دلچسپی بڑھ جائے گی اور جس سے آپ محبت کرتے ہیں اس سے خوشگوار مراسم میں اضافہ ہوگا۔ غیر متوقع بوجھ کسی عدم تعاون کا سبب بنے گا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا حال, ستارے,

اپنا تبصرہ بھیجیں