معروف گلوکارہ اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہوگئی…

طلاقیں

لاہور: مقامی عدالت نے معروف گلوکارہ صنم ماروی کے خلع کے دعوی پر ڈگری جاری کردی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں معروف گلوکارہ صنم ماروی کے خلع کے دعوی پر سماعت ہوئی، فیملی جج ثنا افضل نے سماعت کی۔ دوران سماعت گلوکارہ کی وکیل ایڈوکیٹ نور العین نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ صنم ماروی کا شوہر انہیں مارتا پیٹتا ہے اور خرچہ بھی نہیں دیتا لہذا صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

عدالت نے خلع کے دعوی پر سماعت کرتے ہوئے کہا صنم ماروی کے شوہر کو بیان ریکارڈ کروانے کے متعدد مواقع دیے گئے۔ صنم ماروی کے شوہر کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ ڈگری جاری کی جاتی ہے۔ فیملی جج ثنا افضل نے صنم ماروی کے دعوی پر ڈگری جاری کی۔

loading...

گلوکارہ صنم ماروی قانون کی گرفت میں آگئیں…

اپنی درخواست میں صنم ماروی نے کہا تھا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر کا طرز عمل بدل گیا ہے اور وہ زبانی اور جسمانی طور پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا تھا کہ گیارہ سال سے شوہر کے ظلم وستم سہہ رہی ہوں۔ اپنے بچوں کی خاطر گزارا کر رہی تھی لیکن اب شوہر حامد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ناممکن ہے۔

واضح رہے کہ صنم ماروی نے 2009 میں حامد علی نامی شخص سے شادی کی تھی، جس سے ان کے تین بچے ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں