کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ شہباز شریف

شریف

لندن: قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔

سٹیٹ بینک آپ کی نالائقی اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا۔ سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتا چل جائے گا۔

عالمی برادری پاکستان کو اب پرامن ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہوگا۔ قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دیے بغیر آپ کی جان خلاصی نہیں ہوگی۔ رپورٹ سامنے نہ لا کر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کر دی۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

شہباز شریف,

اپنا تبصرہ بھیجیں