اسلام آباد یونائٹیڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 169 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر   اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 168 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ ملان 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اور بین کٹنگ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل فائیو کے دھواں دھار آغاز کے لیے سب تیار ہیں، پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی سپر ہٹ کے سارے مصالحے موجود ہیں۔ بیٹنگ کے لیے سپورٹنگ وکٹ پر ہائی اسکورنگ میچ اور چوکوں چھکوں کی بارش متوقع ہے۔

کوئٹہ کو شین واٹسن، احمد شہزاد ، جیسن رائے اور بین کٹنگ جیسے ہارڈ ہٹرز دستیاب ہیں تو اسلام آباد کو رونکی ، کولن منرو، انگرام اور آصف علی کی خدمات حاصل ہیں۔

شین واٹسن اور جیسن رائے اوپننگ کریں کے ، احمد شہزاد ون ڈاؤن آئيں گے۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں، پی ایس ایل فائیو سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا، بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں