واٹس ایپ نے ’’ کرونا وائرس انفارمیشن ہب ‘‘ شروع کردیا

سلیکان ویلی: دیگر اداروں کی طرح واٹس ایپ نے بھی کرونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑنے کےلیے ’’کورونا وائرس انفارمیشن ہب‘‘ کا آغاز کردیا ہے

جس کا مقصد صارفین کو درست انفارمیشن اور موزوں اقدامات تک رسائی دینا ہے۔ عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک کے تعاون سے شروع کیے گئے اس انفارمیشن ہب کا لنک یہ ہے جس تک کمپیوٹر اور موبائل فون، دونوں کے ذریعے بہ آسانی پہنچا جاسکتا ہے:

https://www.whatsapp.com/coronavirus

یہ ایک سادہ صفحہ ہے جس کی ابتداء میں درست انفارمیشن تک رسائی کے ضمن میں صارفین کےلیے کچھ مشورے لکھے ہیں۔ اس کے بعد یہ بتایا گیا ہے کہ مختلف سماجی و غیر سرکاری تنظیمیں، شعبہ صحت سے وابستہ افراد، ماہرینِ تعلیم/ اساتذہ اور مقامی کاروباری ادارے اس وبائی حالت میں واٹس ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے سرکاری ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔

تیسرے اور آخری حصے میں کچھ ایسی خبروں کے لنکس بھی ہیں جن کا تعلق ’’ناول کرونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کی عالمی وبا کے دوران واٹس ایپ کے مثبت اور مؤثر استعمال سے ہے۔

بادی النظر میں اس ’’کورونا وائرس انفارمیشن ہب‘‘ کا مقصد واٹس ایپ کو مزید مقبول بنانا اور اس کے ایڈوانسڈ فیچرز کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اس کے باوجود، یہ کوشش بلاشبہ سراہے جانے کے قابل ہے۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں