اداکارہ مہوش حیات کی نعت رسول مقبولﷺ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پہلی نعت رسول مقبول ﷺ شیئر کردی۔

اداکارہ نے نعت کی ویڈیو سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام سمیت ٹویٹر پر شیئر کی۔

مہوش حیات نے نعت کو ’کرم میرے آقا ﷺ‘ کا عنوان دیا اور خود ہی اس کو پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ نعت رسول مقبول ﷺ لوگوں کے دلوں کو بالکل اُسی طرح متاثر کرے گی جیسے اس نے میرے دل کو چھوا ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ نعت رسولِ مقبول ﷺ کے بول محمد علی ظہوری نے تحریر کیے جبکہ میاں یوسف صلاح الدین سے اسے کمپوز کیا۔

ویڈیو سے متعلق مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ اشفین حیات اور شاہ فہام نے ہدایت کاری کے امور انجام دیے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ برس اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی تھی جس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں