صوبہ پنجاب میں ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدالفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ

Loading...

لاہور: صوبہ پنجاب میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدالفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت صوبائی پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، سول افسران اور کور ہیڈ کوارٹرز سے اعلیٰ عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے دنوں میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ وغیرہ نہیں کھولے جائیں گے

جبکہ تمام کاروبار، دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام5 تک کھولی جائیں گی۔

ٹرینوں میں سواری آدھی کردی گئی ہے اور کرایہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، شیخ رشید

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پر ہجوم مقامات پر منہ اور ناک ڈھانپنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ کورونا ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کی تصدیق پر ہیلتھ پروفیشنلز کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔

Loading...

وزیراعلیٰ نے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بھی بنا دی۔ وزیر تجارت میاں اسلم اقبال ٹرانسپورٹرز سے بدھ کے روز مذاکرات کریں گے۔

دوسری جانب کورونا کابینہ کمیٹی نے مزار کھولنے کا معاملہ موخر کر دیا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت نے بریفننگ دی کہ اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ 28 فیصد سے زائد مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں