کورونا سے نمٹنے پر حکومت تعریف کی مستحق ہے، صدر مملکت

صدر مملکت
Loading...

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فوج، عدلیہ، میڈیا، حکومت، پارلیمنٹ سمیت سارے ادارے ایک پیج پر ہیں اور فوج سمیت تمام اداروں میں اتفاق ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

سندھ کابینہ نے کراچی میں ایک اور ضلع کے قیام کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس حکومت سے پہلے کرپشن کا بازار گرم تھا، معیشت زوال پذیر تھی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نے کورونا بحران میں وژن اختیار کیا، غریب کو بھوکا مرنے نہیں دیں گے، ساری دنیا جو کررہی تھی آپ نے اس کے برعکس کام کیا، کوئی تو وجہ ہوگی کہ پاکستان میں کورونا تھم گیا۔

Loading...

صدر نے کہا کہ  بھارت میں کورونا بڑھ رہاہے، کورونا سے نمٹنے پر حکومت تعریف کی مستحق ہے، دنیا مان رہی ہے کہ وزیراعظم نے دباؤ کو برداشت کیا اور ثابت قدم رہے۔

انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد پیش کی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں