ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، شہباز گل

شہباز گل
Loading...

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں اپوزیشن کی یہ پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف کیا کچھ نہیں کہتی رہیں، اپوزیشن والے مل کر صرف این آر او مانگ رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے، اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے اپوزيشن کی پیاس نہیں بجھ رہی

ان کا کہنا تھا کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائيں تو سمجھ لیں کوئی ایماندار تھانیدار آگيا ہے۔

Loading...

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے این آر او نہ دینے کا فیصلہ کیا تو یہ لوگ اے پی سی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کر لے، جس کا دل چاہے خطاب کر لے لیکن اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں