موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے بھی زیادہ خراب حکومت ثابت ہوئی، سراج الحق

سراج الحق
Loading...

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے 2 سال سے موجودہ حکومت کو سپورٹ کیا ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ایک نہیں ہے۔

سارے گندے انڈے ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، شیخ رشید

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کچھ وجوہات کی بناء پر اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شریک نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو ایسی اپوزیشن ملی ہے جو گذشتہ 2 سال سے ہر مرحلے پر ان کا ساتھ دے رہی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے 870 دنوں میں 870 مرتبہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے دباؤ پر حکومت قانون سازی کرتی رہی، ہم نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے کہا کہ یہ موقع ہے کہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لیے آگے آجائیں لیکن ان لوگوں نے آنکھیں بن کرکے حکومت کا ساتھ دیا۔

Loading...

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صاف و شفاف اور اچھی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں سے بھی زیادہ خراب حکومت ثابت ہوئی،جماعت اسلامی ہر فورم پہ حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جاری ہے جس میں جماعت اسلامی شریک نہیں ہے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز سراج الحق کا کہنا تھاکہ اے پی سی کا ایجنڈا واضح ہونا چاہیے،کسی کے ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال نہیں ہوں گے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں