نواز شریف نے کراچی جلسے میں خطاب کیوں نہیں کیا… ؟ وجہ سامنے آگئی

خطاب
Loading...

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف کے کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنے کی وجوہات بتا دیں۔

سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح طے ہو گیا تھا نواز شریف خطاب نہیں کریں گے، نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھاکہ وہ تقریر نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کل نواز شریف نے کہا آج مجھے خطاب کی ضرورت نہیں ہے، کوئٹہ جلسے میں خطاب کروں گا۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر شاہد خاقان نے کہا کہ وفاقی ادارے کی حدود میں واقعہ پیش آیا ہے، وفاقی ادارے کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی، ایک شخص کی جانب سے کہا گیا میری دل آزاری ہوئی ہے، سندھ حکومت کہتی ہے ہمارا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

loading...

عدلیہ پر دباؤ، میڈیا پر تالا اور پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ یہاں دال میں بہت کچھ کالا ہے، وفاقی حکومت کو جواب دینا ہوگا، اداروں کی بھی بات آرہی ہے، وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے سندھ حکومت کو واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے، آئی جی سندھ کو اغوا کیا گیا ہے تو یہ انتہائی سنگین واقعہ ہے۔

سابق گورنر سندھ اور ترجمان نواز شریف محمد زبیر عمر نے کہا کہ آڈیونوٹ میراہی ہے، آڈیو نوٹ میں کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مجھے بتایا تھا میں نے کسی سیکٹر کمانڈر کا نام نہیں لیا وہ کہا جو وزیراعلیٰ نے بتایا، قانون پر کوئی ایکشن کرنا ہوتا ہے تو اس کا طریقہ کار بھی موجود ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کل جلسے میں خطاب سے کسی نے نہیں روکا ،نواز شریف کے بیانیے کا بوجھ 100 فیصد اٹھا سکتے ہیں جو نواز شریف کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے گا۔

(Visited 32 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں