آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (20th October 2020)

Loading...

حمل
بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنے معاملات کو ٹھیک کرکے چلیں مگر آپ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ابھی کسی کام میں خاصی کامیابی نہیں ہے۔

ثور
اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے چند دن مسلسل حسب توفیق صدقے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ جو مشکل وقت ہے، وہ گزر جائے۔ آج کا دن خاموشی سے ہی گزاریں۔

جوزہ
آپ کو ابھی اندازہ نہیں ہے کہ آپ نے کیا کرنا ہے۔ صرف ہوا میں تیر چلا رہے ہیں۔ اس وقت آپ کو چاہیے کہ آپ استخارے کی مدد سے کام لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔

سرطان
جو لوگ مالی طو پر شدید پریشان ہیں وہ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، ان شاءاللہ ، وہ جلد ہی آپ کو مشکل سے نکال دے گا اور ضرورت تو آج بھی ایک پوری ہو سکتی ہے۔

اسد
آپ کو اللہ پاک کے حکم سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی پریشانی اللہ ضرورت دور کر دیں گے۔ ذرا دل سے دعا کریں ،جو بے حد ضروری بھی ہے۔

سنبلہ
صحت کے حوالے سے صدقے کا عمل جاری رکھیں اور خود بھی فکر مند نہ ہوں جس مالک نے زندگی دی ہے، جب تک وہ نہ چاہے کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس لئے بالکل پریشان نہ ہوں۔

loading...

میزان
آپ اپنے اندر کے ایک اچھے انسان سے رہنمائی لے سکتے ہیں اور امید ہے کہ آپ نے اگر اپنے دل کو پاک صاف کرکے قدم اٹھایا تو پھر ہر کام میں بڑی کامیابی ملے گی۔

عقرب
رُکا ہوا کوئی کام ہونے کی بہت امید ہے۔ آپ تھوڑی سی ہمت تو کریں۔ آج کا دن اچھا ہے، مگر سستی اور لاپرواہی سے آپ کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں آئے گا۔

قوس
دن بدن صحت کا خانہ کمزور ہو رہا ہے۔ اپنے ٹیسٹ اچھی طرح کروا لیں، تاکہ تسلی ہو سکے۔ آج کا دن مالی حوالے سے کوئی بڑی خوشخبری دے سکتا ہے، ان شاءاللہ۔

جدی
صورت حال تھوڑی سی آزمائشی اور مشکل چل رہی ہے۔ کوئی ہے قریبی جو شرارتیں کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ آپ کو آج صدقے اور اس سے بچ کر چلنا ہوگا۔

دلو
توکل آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہونا چاہیے۔ آپ کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ جو ہوتا ہے وہ صرف اللہ پاک کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اس کی رضا آپ کی خوشی بن جائے گی۔

حوت
صورت حال بدستور بہتر اور آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ پرانے معاملات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں مگر ساتھ ہی اپنے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کو بس جانے مت دیں۔

(Visited 174 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں