ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

اجلاس طلب
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے،

ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس سلسسلے میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا۔

پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہوگی۔ ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کرے گی۔ شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی۔

Loading...

کرونا اموات کی شرح چند ہفتوں کے دوران 140 فیصد بڑھی ہے، اسد عمر

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوورچارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں