‘بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کو دیکھنا چاہئیے’

فیاض الحسن
Loading...

لاہور: فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید سے پہلے سندھ کو دیکھنا چاہئے، بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ سندھ کی نا اہلی اور بیڈ گورننس نظر نہیں آئی۔

کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا، مراد علی شاہ

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا گندم خریداری اور کورونا کیخلاف جنگ میں ناکامی نے سندھ حکومت کی نااہلی پر مہر ثبت کر دی ہے، رہی سہی کسر مزار قائد پر کیپٹن صفدر کی ہلڑ بازی کے خلاف درج ایف آئی آر میں مراد علی شاہ کے اعتراف نے پوری کر دی، محمد صفدر کی گرفتاری کے معاملے میں مراد علی شاہ نے تسلیم کیا سندھ انتظامیہ اور آئی جی پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں۔

Loading...

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا دوسری جانب سوا دو سال کی تاریخ عثمان بزدار کی عوام دوست پالیسیوں سے بھری پڑی ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار انتہائی دیانتداری، خلوص اور جہد مسلسل سے پنجاب کی خدمت میں مصروف ہیں۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں