‘بشریٰ بی بی غیر سیاسی شخصیت ہیں اور ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں’

Loading...

کراچی: وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کی اہلیہ کیخلاف باتیں کرنے سے باز آجائیں ورنہ ہم بھی مجبور ہو جائیں گے۔

کیپٹن(ر) صفدر پر جھوٹا کیس بنایا گیا، مراد علی شاہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ بشریٰ بی بی غیر سیاسی شخصیت ہیں اور ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ ان کے بارے میں اپوزیشن اپنی غلاظت بند کرے، نہیں تو ہم بھی مجبور ہو جائیں گے اور پھر یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔

Loading...

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اپنی ایک اور ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مفرور اور مجرم نواز شریف کو ایک ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن صفدر آرمی چیف ہو۔

انہوں نے لیگی قائد پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پاکستان جس میں شہباز شریف چیئرمین نیب ہو، بھگوڑا سمدھی اسحاق ڈار چیف جسٹس ہو، جرم بیٹی ترجمان فوج ہو۔ پھر یہ مجرم نواز حکمرانی کر سکتا ہے۔ ایسا ہوگا نہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کی حسرت حسرت ہی رہے گی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں