پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کردی

Loading...

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی  بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی جب کہ کھلی جگہ پر تقریبات میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا اور تقریبات کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنا لازم ہوگا۔

Loading...

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے اندر تقریبات پر پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک لاگو رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران زیادہ کیسز سامنے آنے پر 6 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا۔

(Visited 31 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں