الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے۔ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقے پر اتفاق رائے ہے۔

پی آئی اے کی سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود کی بحالی کی درخواست مسترد

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب کے طریقے کے حوالے سے بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

فواد چوہدری,

اپنا تبصرہ بھیجیں