پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں ؟ اعلان آج ہوگا

ٹی ایف

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی تاہم اس بات کا حتمی اعلان پیرس میں جاری اجلاس کے اختتام پر ہو گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پیرس میں جاری اجلاس آج جمعہ کو ختم ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد رپورٹ پر غور کیا گیا اور پاکستان نے 27 میں سے 14 نکات پر عمل درآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 13 نکات پر عمل درآمد کے لیے جون تک کی مہلت مل گئی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ آج کے اختتامی اجلاس کے بعد ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو اکتوبر تک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ…

ذرائع کے مطابق پاکستان کا گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے، سفارشات پر عملدرآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کچھ مزید اقدامات کرنا ہوںگے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اکتوبر تک کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے، مرحلہ وار سفارشات پر عمل درآمد کے مواقع دیئے جائیں گے۔

ذرائع ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اہداف کیلئے موثر قانون سازی کی ہے، پاکستان کو منی لانڈرنگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا، نیکٹا کو صوبائی سطح پر فلاحی اداروں کی مکمل سکروٹنی یقینی بنانا ہوگی۔ سفارشات پر عملدرآمد اور اقدامات پر فیٹف ممبر ممالک نے پاکستان کو سراہا۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

ٹی ایف, لسٹ,

اپنا تبصرہ بھیجیں