عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا

عمر اکمل

لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا،عمر اکمل پی سی بی کو نہ بتانے پرغلطی کےمرتکب ہوئے، ان کو موبائل ریکارڈنگ کے ذ ریعے پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملنے کا اعتراف کرلیا ، عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذ ریعے پکڑا گیا ، وہ پی سی بی کو نہ بتانے پر غلطی کے مرتکب ہوئے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کو معطل کردیا تھا، عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیا گیا ، انکوائری کے دوران وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی استعمال کرسکتا ہے۔ بعد ازاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کرلیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کومعطل کردیا

کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا اینٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل انٹی اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ بلے باز عمر اکمل کے ماضی میں بھی اسکینڈل سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو غیرمہذب روئیے پر سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا تھا۔

(Visited 26 times, 1 visits today)

Comments

comments

عمر اکمل,

اپنا تبصرہ بھیجیں