شادیوں پر مہنگے کپڑے فروخت کرنے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی

ڈیزائنرز

اسلام آباد : شادیوں پر مہنگے کپڑے فروخت کرنے والے ڈریس ڈیزائنرز کی ٹیکس چوری پکڑی گئی، ایف بی آر نے کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 فروری تک تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے ٹیکس دہندگان کی فہرست میں ایک اور بڑا سیکٹر گرفت میں آگیا اور شادیوں پر برائنڈڈ ڈیزائنرز کپڑے فروخت کرنے پر ٹیکس چوری پکڑی گئی ، ٹیکس چوری پر کراچی میں 24 ڈزائنرز کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ڈریس ڈزائنرز لاکھوں روپے مہنگا ایک شادی کا ڈریس فروخت کرتے ہیں لیکن سالانہ آمدنی بہت کم دیکھاتے ہیں ، ایف بی آر نے تحقیقات کی تو رٹرن میں آمدنی اور اس پر ٹیکس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے

ایف بی آر نے کراچی کے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 فروری تک تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

ایف بی آر نے 24 ڈریس ڈیزائنر کے انکم ٹیکس گوشوارے اور آڈٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈریس ڈیزائنرز کی انکم اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی بھی جانچ ہوگی ، تفصیلات نہ ملنے پر لاکھوں روپے مالیت کے فی ڈریس کے حساب سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

ڈریس, ڈیزائنرز,

اپنا تبصرہ بھیجیں