آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
21 فروری جمعہ۔

حمل

آپ جس محفل میں شریک ہونگے مرکزی حیثیت پائیں گے۔ گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکل پیش آئے گی کیونکہ بیرونی عوامل رکاوٹ کا سبب ہونگے۔

ثور
آپ کا معیارہم مذہب افراد میں ترقی کرے گا۔ گھر سے باہر کی مصروفیت سے خوشگوار ماحول ملے گا۔معاملات کی ذمہ داری میں کمی آسکتی ہے۔ رات کوکوئی ٹیلی فون کال خوش بہم پہنچا سکتی ہے۔

جوزا
آج اگر آپ نے اپنے تیز رفتار رجحان کو صحیح جگہ کیلئے استعمال کر لیا تو یاد رکھیں کہ روشن مستقبل آپ کے انتظار میں ہے۔آپ پر سکون دن گھرپر گزار سکتے ہیں۔

سرطان
ہر امر میں اچھا محسوس کریں گے کہ جو کام بھی ہو رہا ہے نتیجہ بہتر ہی ہوگا لیکن دوران عمل زیادہ تنقیدی نہ ہو جائیں۔ گھریلو امور جو ادائیگیوں سے متعلق ہونگے توجہ طلب ہونگے۔

اسد
کسی دور مقام کے رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات یا رابطہ ہو سکے گا۔ کام کی رفتار بڑھے گی۔ کسی شخصیت کی زندگی میں آمد‘ خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔

سنبلہ
آپ میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ رکھیں۔ جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کریں۔ دوسروں پر بے جا اعتماد نہ کریں۔

میزان
ذہنی تناﺅ سے نجات اور اپنی ذات پر بھروسہ میں اضافہ ہوگا۔ گھریلو امور سے متعلقہ معاملات میں توجہ رہے گی۔ عام عوام کے سامنے فخریہ گفتگو کا موقع ملے گا۔

عقرب
آج آپ اچانک انتشار کا شکار ہو سکتے ہیں جو عارضی طور پر ہلا کر رکھ دےگا۔ کوشش کریں کہ لچکدار رویہ رکھیں۔ کاروبار کے بجائے دوسرے امور میں زیادہ مصروف رہیں گے۔

قوس
کسی سے پرانی عادت کے ترک کرنے یا کوئی عمدہ وعدہ وعید کریں گے۔ صحت کی بہتری کیلئے اقدام کریں گے۔ بہتر اور مستحکم فیصلے کر سکیں گے جو مستقبل بعید کیلئے فائدہ مند رہیں گے۔

جدی
آپ جنس مخالف سے گھریلو امور کے ساتھ ذاتی معاملات بھی طے کر لیں گے۔ کوشش کریں کہ آئیڈیل ازم اور پہلے سے طے شدہ تصورات قائم نہ کریں بعد میں شکوک پیدا ہونگے۔

دلو
سماجی پلان اپنے تکمیل کے مراحل طے کر لے گا۔ چہل پہل اور سیر کرنے میں طبیعت کی خوشگواری منحصر ہے۔ اگر تھوڑی سی محنت اور لگن سے کام کریں تو کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔

حوت
دوست احباب آپ کی دلکش شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہیں گے۔رُکے ہوئے کام حل ہو سکیں گے۔نئی ملازمت کے حصول کیلئے کوشاں رہیں گے۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟,

اپنا تبصرہ بھیجیں