ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا ہے جو اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 5: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 59 رنز جوڑے تاہم کرس لین  39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کرس لین کے آؤٹ ہونے کے بعد پھر کوئی بڑی شراکت نہ بن سکی اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے، کپتان سہیل اختر کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی گئی تاہم قلندرز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، کرس لین 39 اور سہیل اختر 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 ملتان کے معین علی، عمران طاہر اور محمد الیاس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کی کمانڈ سہیل اختر کے ہاتھوں میں ہے۔

یہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کا پہلا میچ ہے۔ اس سے قبل رواں ایونٹ میں کھیلے گئے دو میچز میں کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جبکہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دی۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Comments

comments

لاہور قلندرز, ملتان سلطانز,

اپنا تبصرہ بھیجیں