کرونا پر قابو پانے والا پہلا ایشیائی ملک کونسا ہے…. ؟

Loading...

پنوم پن: کبوڈیا کرونا وائرس کو جڑ سے مکمل اکھاڑ پھینکنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے تاہم اب بھی تمام تر پابندیاں اور احتیاطی تدابیر برقرار رکھی جائیں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایشیائی ملک کمبوڈیا میں 27 جنوری سے 12 اپریل تک کرونا وائرس کی 122 مریضوں میں تصدیق ہوئی تھی تاہم اس مہلک وائرس سے ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریضہ کو بھی اسپتال سے صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

کمبوڈیا میں 14 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں لیکن 12 اپریل سے کرونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے اس کے باوجود کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کی جانے والے تمام احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں اسکولوں کی بندش، قرنطینہ اور سخت سرحدی اور داخلی نگرانی شامل ہیں۔

Loading...

مہلک وائرس دنیا بھر میں‌ بے قابو، 3 لاکھ 16 ہزار 673 اموات

کمبوڈیا کے وزیر صحت مام بیون ہینگ نے کورونا پر قابو پانے کے باوجود احتیاطی تدابیر کو اختیار کیے رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری محتاط رہیں اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔ سرحدی چیک پوائنٹس، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور دیگر جگہوں پر سخت نگرانی جاری رہے گی جس کے لیے عوام کو تعاون کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چین اور نیوزی لینڈ کے بعد کمبوڈیا کورونا وائرس پر مکمل قابو پانے والا تیسرا ملک بن گیا ہے تاہم دنیا بھر میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں۔

(Visited 37 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں