صوبہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کا مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان

لاہور: ٹرانسپورٹرز نے موٹر وے کے سوا تمام روٹس پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ہم جی روڈ پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کرتے ہیں اور جی ٹی روڈ پر 15 سے 20 فیصد کرایہ بھی کم ہوگا۔

تفصیل کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مسافر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب میں جی ٹی روڈ پر بیس فیصد کم کرائے کے ساتھ گاڑیاں چلائی جائیں گی تاہم موٹروے پر سفر کرنے والوں کو پرانے کرائے ہی ادا کرنا ہونگے۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے۔ تاہم موٹروے نے نئے ایس او پیز جاری کیے، اس پر ابہام تھا۔ پنجاب حکومت نے مرکز سے مذاکرات کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر پنجاب جبکہ موٹروے پر وفاقی حکومت کے ایس او پیز ہوں گے۔ 80 فیصد گاڑیاں موٹروے پر سفر کرتی ہیں۔

loading...

سندھ: حکومت نے مساجد میں نماز عید کی اجازت دیدی

ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر مکمل طور پر گاڑیاں چلانے کا اعلان کر رہے ہیں تاہم جو دوست موٹروے ایس او پیز پر گاڑیاں چلانا چاہیں، چلا سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھیوں نے عوام اور ملکی مفاد کیلئے فیصلے کیے کیونکہ عید کا موقع ہے، چاہتے تھے حکومت کی کوشش کا فائدہ عوام کو پہنچے۔

عصمت اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پنجاب
حکومت مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہے اور ہم نے ان کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے وہ انہوں نے مان لیے ہیں، پنجاب حکومت کی جتنی بھی گاڑیاں چلیں گی ان پر پنجاب کے ایس او پیز لاگو ہوں گے، اگر موٹروے پر ہمیں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو پھر ہم سوچیں گے، جو ٹرانسپورٹر وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں وہ موٹر وے پر جاسکتے ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں