نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل….

Loading...

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈرن تو کرونا وائرس کے دوران بہت متحرک رہی اور انہوں نے اپنے ملک کو اس وباء سے نجات دلائی اب ان کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔

حال ہی میں جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک سٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔

یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔

بریس ویل نے اپنی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔

سعودی عرب میں عیدالاضحٰی پر دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان

.اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔‘

بعد ازاں دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں