تمام اپوزیشن پارٹیاں جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں، فیاض الحسن

فیاض الحسن
Loading...

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی، یہ صرف فیک ہو سکتی ہے۔

ن لیگ اور پی پی پی کا حکومت کیخلاف جوائنٹ اپوزیشن ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر متحدہ اپوزیشن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی، یہ صرف فیک ہو سکتی ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل “الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کا دوسرا نام ہے، اس “الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” نے صرف اپنی جیبیں گرم رکھنے کے لیے گٹھ جوڑ بنایا ہوا ہے، گزشتہ ادوار میں “الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کے کاروبار بڑھتے رہے اور حکومتی ادارے نقصان میں جاتے رہے۔ نقلی انڈیانا جونز شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کے چکر میں وینس بنا ڈالا تھا۔

Loading...

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مالی سال 19-2018 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا، وزیرِ اعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج یہ خسارہ 3.28 ارب ڈالر تک آ گیا ہے، آج پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح 18.95 ارب ڈالرز پر ہیں۔

(Visited 20 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں