ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

Loading...

کراچی: ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جب کہ  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج چاند کی رویت کی پیش گوئی کی تھی۔ 

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔

Loading...

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی تھی کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہوچکی ہے اور  آج 21 جولائی کو پاکستان اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔

(Visited 32 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں