عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ حکومت نے اپنے محدود وسائل کے باوجود، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ یہ ملاقات وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوئی۔

بات چیت کے دوران ملک میں کورونا وبائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تینوں وزراءکے مابین 5 اگست کے حوالہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوران ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Loading...

اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے دوران ہمیں حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی چیلنج سے بطریق احسن نبرد آزما ہو سکیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں