سکول کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، اسد عمر

اسد عمر
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے تعاون سے کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے۔

بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی کمی کا سامنا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، محرم الحرام کے دوران اور سکول کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، صوبائی تعاون سے وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تیار ہیں۔

loading...

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون اور حکومت کی حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محرم الحرام میں بے احتیاطی اور سکول کھلنے کے بعد اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آ سکتی ہے، این سی او سی صوبوں کے تعاون سے کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے ہر موقع پر تیار ہے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں