‘کے پی کے حکومت کی کامیابیوں کا کریڈٹ محمود خان اور پرویز خٹک کو جاتا ہے’

کے پی کے
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہےکہ خیبر پختونخواہ میں بی آر ٹی کے بعد صحت انصاف کارڈ کا سو فیصد آبادی کو اجراء بہت بڑی کامیابیاں ہیں۔

بن قاسم پاور پلانٹ کے 2 یونٹس میں خرابی کے باعث کے الیکٹرک کو بجلی کی کمی کا سامنا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کے پی کے حکومت کی ان کامیابیوں کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ محمود خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو جاتا ہے، امید ہے اب باقی صوبے بھی خیبر پختونخواہ کی تقلید کریں گے۔

Loading...

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، حکومت کی دو سالہ کارکردگی اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پر اراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں