آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21th September 2020)

Loading...

حمل
حالات کسی بھی طرف کروٹ لے سکتے ہیں خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور آج آپ صرف ضروری کاموں پر توجہ دیں۔ اس وقت مالی بہتری ہو سکتی ہے۔

ثور
جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ دو یوم میں انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ ٓج ضرورت پوری ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے فکر نہ کریں۔

جوزہ
جن لوگوں سے آپ نے امید لگا رکھی تھی میرے اللہ نے چاہا تو اس پر پورا اتریں گے۔ آج سے آپ کی ایک ذمہ داری بھی کم ہونے جا رہی ہے فکر نہ کریں۔

سرطان
جو لوگ کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں وہ انشاءاللہ آج کسی بھی وقت اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آج چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے وہ بھی اچانک

اسد
کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ بالکل نہیں ہے سب آپ کا وہم ہے۔ آپ صرف اپنے کام پر توجہ دیں۔ ان دنوں مالی خانہ کھلا ہوا ہے۔ پیسہ آ سکتا ہے۔

سنبلہ
آپ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں تو اس کو اچھی طرح چیک کر لیں اس کے بغیر ایسا کرنا بے حد مشکل ہے۔ کچھ مخالفین بھی آپ کے سر پر سوار ہیں۔

Loading...

میزان
آج خوبصورت دن ہے آپ کے لئے کوئی اہم خوشخبری ہے اور جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے کامیابی ملے گی۔ ٓج کا دن روزگار کے لئے برا اچھا ہے۔

عقرب
راہ چلتے مشکل گلے میں نہ ڈالیں آپ عقل سے کام لیں اور جس بھی بات کو زبان سے نکالیں نہایت سوچ سمجھ کر ہی نکالیں۔ مخالفین سے ہوشیار رہیں۔

قوس
آج آپ کو اپنے لئے ایک بڑا آسان راستہ دکھائی دے گا حالات بڑی خوبصورتی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ پرہیز گار افراد کے لئے خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔

جدی
جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے ضروری کیں اچھا وقت ہے۔ کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بس اپنی رقم اپنے ہاتھ میں لازمی رکھیں تو بہتر ہے۔

دلو
بدلتے ہوئے حالات میں اب آپ کے لئے کافی کچھ ہے آپ اللہ پاک کا نام لے کر اس میں سے بہت کچھ تلاش کر سکتے ہیں آج کا دن ان شاءاللہ مدد گار ثابت ہوگا۔

حوت
اپنے اخلاق کو اچھا کر لیں تو سب کچھ اچھا ہو جائے گا آپ صرف اسی وجہ سے مار کھا رہے ہیں۔ آجکل اندرون خانہ آپ کی مخالفت بھی جاری ہے خیال کریں۔

(Visited 111 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں