اپوزیشن نے اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لئے اداروں پر تنقید کی، وزیراعظم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کی قرارداد پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد پر حکومتی موقف دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیٹھے چہروں اور ان کے ذاتی مقاصد سے قوم آگاہ ہے۔ پہلے ہی بتا دیا تھا یہ سارے اپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہوجائیں گے۔ اپوزیشن کی اداروں پر تنقید اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ملک کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام رہے ہیں

جب ووٹ کی عزت کو پامال کیا جاتا ہے تو جمہوری عمل بے معنی ہو جاتا ہے، نواز شریف

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی میں حکومت مخالف نیا اتحاد بنایا گیا ہے جبکہ جنوری 2021ء میں حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

loading...

اپوزیشن نے حکومت مخالف الائنس کے نام پر مشاورت کے بعد اسے ‘’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ’’ کا نام دینے پر اتفاق کیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی قائم کی۔

نئے میثاق کا نام ‘’چارٹر آف پاکستان’’ ہوگا۔ اس کے علاوہ آل پارٹیز (اے پی سی) کانفرنس میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ بھی کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف لانگ مارچ جنوری 2021ء میں کرنے پر اتفاق کیا۔

(Visited 17 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں