تنہا رہنے والے افراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں… ؟

تنہا
Loading...

کیلیفورنیا کے ماہرین نے تنہائی اور ذیابیطس کے درمیان تعلق معلوم کرنے کی کوشش کی. ماہرین نے اپنی ریسرچ میں 65 سال کی عمر سے زائد افراد کو شامل کیا اور کئی عرصے تک ان کا مطالعہ کیا.

کیلیفورنیا میں کی جانے والی اس تحقیق کے آغاز میں کسی بھی شخص کو ذیابیطس کا مسئلہ لاحق نہیں تھا. لیکن کچھ عرصہ بعد کچھ افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوگئے. ماہرین کے مطالعے میں شامل لوگوں میں سے 6 فیصد لوگ ذیابیطس کا شکار ہوگئے. ماہرین نے ذیابیطس کا شکار ہونے والے لوگوں کے تنہا رہنے پر بھی غور کیا اور یہ دیکھا کہ ان میں سے کتنے لوگوں میں اس کے انکانات پیدا ہو رہے تھے.

یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں کی گئی. تحقیق کرنے والے ماہرین نے ماہر نفسیات کا تیار کردہ ایک پیمانہ استعمال کیا جو انسان کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے.

Loading...

اس کے علاوہ ماہرین نے ایک سوال نامے کے ذریعے تنہا رہنے والے لوگوں کی تنہائی کا اندازہ لگایا اور یہ معلوم کیا کہ دن میں کتنی بار کسی دوسرے کی کمی کو محسوس کرتے ہیں اور اپنے دوستوں کو کس حد تک اپنی زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں. اس کے علاوہ ماہرین نے ریسرچ میں شامل تمام افراد کے بلڈ پریشر ان کے وزن اور امراض کے متعلق سوالات کیے.

کسی بھی شخص کی نفسیات آپ اس طرح جان سکتے ہیں…. ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کوئی انسان تنہائی کا شکار ہوتا ہے تو وہ سگریٹ نوشی اور شراب کی طرف راغب ہوتا ہے اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار بھی رہتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تنہائی کی وجہ سے انسان کے جسم میں کچھ ایسے ہارمونز سامنے آتے ہیں جو انسان کے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کو ظاہر کرتے ہیں ان میں سے سب سے اہم ہارمون کارٹیسول ہے. جس سے انسان دل اور بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہوتا ہے. اس کے علاوہ میڈیکل سائنس یہ بھی کہتی ہے کہ اگر انسان طویل مدت تک تنہائی کا شکار رہے تو اس سے اس کے جسمانی صحت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں.

(Visited 47 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں