پرفیوم کی تیاری میں غلیظ ترین چیز استعمال کیے جانے کا انکشاف

پرفیوم
Loading...

کیا آپ اپنے پیارے کو ایسا تحفہ دینا پسند کریں گے جو کسی غلیظ چیز سے بنا ہوا ہو،ہرگز نہیں۔تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کا دیا جانے والا تحفہ کس حد تک صاف ہے۔تحقیقات کرنے پر کچھ ایسی پرفیوم کی کمپنیاں پائی گئیں ہیں جن میں پرفیوم انتہائی گھٹیا مواد سے بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(گلوبل نیوز ویب سائٹ ) کے مطابق سعودیہ عرب میں پولیس نے کچھ کمپنوں پر چھاپہ مارا جہاں انہیں جعلی پرفیوم بنانے کی اطلاع تھی۔ مشہور بین الاقوامی برانڈز کے نام سے جعلی پرفیومز تیار کرکے مملکت میں فروخت کیے جارہے تھے. سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے شہری کی شکایت پرمذکورہ لیب پر چھپاپہ مار کرجعلی پرفیومز کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی جبکہ چھاپے کے دوران حکام کو پیشاب سے بھری بوتلیں بھی ملیں جو پرفیومز میں شامل کرنے کے غرض سے اکٹھی کی گئی تھیں۔ یہ لیب سعودیہ کے دارالحکومت ریاض کے مشہور بازار التعمیر میں واقع ہے۔ ایک شہری نے خفیہ طور پر ویڈیو بنا کر حکام کو ارسال کی تھی جس میں اس مکروہ دھندے کی نشاندہی کرکے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تنہا رہنے والے افراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں… ؟

(آئی ایف ایل سائنس )ویب سائٹ کے مطابق لندن کے دارلحکومت میں پولیس نے ایک پرفیوم بنانے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا اور وہاں سے پانچ سو کے قریب ٖغیر معیاری بوتلیں اپنے قبضے میں لے لیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ جو لوگ رعایتی خوشبو کی بوتلوں سے لالچ میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ان کی خریداری میں غیر متوقع اجزاء شامل ہوتیں ہیں ، بشمول سائینائیڈ اور انسانی پیشاب۔

loading...

دسری جانب پرفیوم لگانا جس قدر آسان عمل ہے بلکل اتنی ہی آسانی سے آپ پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ بھی لگا سکتے ہیں ۔ بیشتر اوقات ہم پرفیوم خریدتے وقت دکاندار سے اس کی قیمت میں کمی کیلئے بحث کرتے ہیں او ر ڈسکاﺅنٹ ملنے پر بے حد خوشی سے پرفیوم خرید لیتے ہیں مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کوئی بھی برینڈ اپنی ٹیگ کردہ قیمت میں ایک روپیہ بھی کمی نہیں کرتا ۔

پرفیوم کے اصل یا نقل ہونے کا پتہ یہیں سے چل جاتا ہے مگر عموماُُ لوگ قیمت میں کمی کو پرفیوم کی کوالٹی سے تشبیہ نہیں دیتے ۔ یاد رکھیے اگر اپکو دکاندرا پرفیوم کی ٹیگ پرائس میں زرا سا بھی ڈسکاﺅنٹ دیتا ہے تو سمجھ جائیں کہ پرفیوم کی کوالٹی میں ضرور کوئی گڑ بڑ ہے اور ایسی ڈیل سے بیوقوف بننے سے بہتر ہے کہ آپ پرفیوم خریدتے وقت مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں تاکہ آپ اپنے لیے اصلی پرفیوم خرید سکیں ۔

(Visited 342 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں