آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (21th October 2020)

Loading...

حمل
زائچہ اب اپنی پوزیشن کو بدل رہا ہے۔ آپ کو شاہد کسی بڑی تبدیلی کے آثار ملیں اور آپ کو تھوڑا سا چوکنا رہنا ہے۔ اللہ نے چاہا تو اس میں بہت کچھ ہے۔

ثور
ان دنوں آپ کے لئے ایک اچھے کام کی خوشخبری ہے۔ شاہد جس کا آپ کو کافی دنوں سے انتظار تھا۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی کچھ نہ کچھ ان شاءاللہ دے جائے گا۔

جوزہ
دوسروں پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنے اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہی ہے جس نے آپ کو مشکل سے نکال کر آسانیاں پیدا کرنی ہے۔ آپ دوسروں سے خطا کھائیں گے۔

سرطان
آج کا دن مالی لحاظ سے امید ہے بڑا اچھا ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کے امکانات بڑے شاندار انداز سے روشن ہیں۔

اسد
حالات کتنے بھی خراب کیوں نہ محسوس کئے جا رہے ہوں۔ آپ کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ جب تک میرا اللہ نہ چاہے کوئی کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد جاری رکھیں۔

سنبلہ
جو لوگ کافی دنوں سے کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا چلے آ رہے ہیں وہ توبہ کرکے بس یاحی یا قیوم کا ورد شروع کر دیں۔ اس مشکل سے ان شاءاللہ نجات مل جائے گی۔

loading...

میزان
اپنے راستے خود بند نہ کریں جو خوشی سے مل رہا ہے اس سے ضرور ملیں آج کا دن غصہ قابو میں رکھنے اور صرف روزگار پر توجہ دینے کے لئے بڑا اہم ہے۔

عقرب
نظربد ہو سکتی ہے، بہرحال اپنی نظر اتاریں اور اس کام سے توبہ کر لیں جو دوسروں کے لئے پریشان کن ہو۔ معافی مانگنے اور معاف کرنے کے عمل پر غور ضرور کریں۔

قوس
روزگار کے حوالے سے پریشان ہوں گے اور گھر کی صورت حال نے بھی تنگ کر رکھا ہو گا۔ اس لئے آپ بس کثرت سے یا کریم یا سلام اور یا حی یا قیوم کا ورد سارا دن پڑھا کریں۔

جدی
صورت حال میں ابھی آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے جو آپ چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہے۔ اس وقت جو مل رہا ہے اس کو صبر و شکر ادا کرکے رکھ لیں تو بہتر ہے۔

دلو
دل کو قابو میں رکھیں۔ چند دن گزتے ہیں پھر پرانی ڈگر پر آ جاتے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔ یا پھر آپ کو یقین ہے کہ مرنا ہی نہیں ، تو پھر جو جی مےں آئے کرتے رہیں۔

حوت
مہینوں سے دوری شاید برسوں تک واپسی نہ لے کر آ سکے۔ اس لءے درگزر سے کام لینا بے حد ضروری ہے۔ آج ہونے والی ایک بڑی پیش رفت مالی معاملات کے حوالے سے ہے۔

(Visited 186 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں